حکومت کے صبر وتحمل کوکمزوری سمجھنادرست نہیں، شاویز خان

حکومت کے صبر وتحمل کوکمزوری سمجھنادرست نہیں، شاویز خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے وزیراعظم نوازشریف بہترین انداز میں خارجہ معاملا ت انجام دے رہے ہیں ان کے بیرونی ممالک کے دور ے انتہائی کامیاب رہے ہیں ۔دنیا نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر گہرے اعتمادکااظہار کیا ہے ۔ پاکستان میں پائیدارامن کاراستہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے ویژن سے ہوکرجاتا ہے جبکہ عمران خان افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔ حکومت کے صبر وتحمل کوکمزوری سمجھنادرست نہیں۔

،ہماری قوت برداشت کاامتحان نہ لیا جائے ۔وفاقی حکومت نے عمران خان کی دشنام طرازی اوراشتعال انگیزی کوصبروتحمل سے برداشت کیا لہٰذاء 30نومبر کو تشددہنگاموں کاعندیہ دے کر ریاست کو بلیک میل نہ کیا جائے اس صورت میں ریاست طاقت استعمال کرنے پرمجبور ہوجائے گی۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے انتخابی مہم کے دوران عوام کوامن ،روزگار اورانصاف کی فراہمی کوجووعدے کئے تھے جو اب پورے ہورہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -