خاندانی آمریت نے آئین اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے،محمد جمیل

خاندانی آمریت نے آئین اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے،محمد جمیل

  

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ ملک میں قائم خاندانی آمریت نے آئین اور جمہوریت دونوں کو یرغمال بنا رکھا ہے انہیں یرغمالی ٹولے سے آزاد نہ کرایا گیا تو اسکے بھیانک نتائج برآمد ہونگے،گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہاجمہوریت کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنیوالی جماعتیں عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دے سکیں اور عالمی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عام آدمی پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے، انکا کہنا ہے کہ جمہوریت کو خاندانی آمریت کے تابع کرکے آئین کوبھی بے بس کردیا گیا ہے

جس سے ملک آج سنگین بحرانوں سے دوچار ہے،کوئٹہ میں تین خواتین سمیت چار پولیوورکرز کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوںے  کہاجس ملک میں پولیوورکرز ہی محفوظ نہ ہوں وہاں امن وامان کا اللہ ہی حافظ ہے ، پولیوٹیموں پر دہشت گرد حملوں سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار مجروح ہورہا ہے مگر حکمران سب اچھا کی بانسری بجا رہے ہیں،برسراقتدار ٹولے کی میگا کرپشن اور شہ خرچیوں کے باعث ملک معاشی طور پر کھوکھلا ہوچکا ہے اور قومی ادارے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں ،بعض ادارے تو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے بھی قاصر نظر آرہے ہیں،انہوں نے مزید کہا پولیس میں سیاسی تقرریوں سے اسکی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -