عمران خان صوبائی عصبیت ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں،رانا بابر

عمران خان صوبائی عصبیت ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں،رانا بابر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہعمران خان قبضہ گروپوں اور قرض خوروں کے کنٹینرپر کھڑے ہوکر دوسروں پر تنقید نہ کریں عوام عمران خان کی تقریروں سے اکتا چکے ہیں ۔105 دن گزرن گئے عمران خان کی تقریر نہ بدلی جھوٹ ،جھوٹ پھر جھوٹ خان صاحب آخر کتنا جھوٹ بولیں گے عمران خان کے دھاندلی کے جھوٹے الزامات کا رونا دھونا جاری رہے گا

تحریک انصاف کے رہنما تھوڑی سی توجہ غیر اخلاقی زبان پر بھی دیں عمران خان ہی پاکستان میں گالی ،توڑ پھوڑ اور مرویا مارو سیاست کے بانی ہیں انہو ں نے کہاکہ دھرنوں کی سیاست عارضی اور وقتی ہے ،عمران خان صوبائی عصبیت ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں وہ صرفنعرے لگارہے ہیں۔عمران خان خیبرپختون خواہ میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں وہاں کے عوام پرویز خٹک کوتلاش کررہے ہیں مگروہ لاپتہ ہیں خیبرپختون خواہ میں عوام در بدر کی ٹھوکریں کھار ہے ہیں وہاں کے عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں تحریک انصافکے مرکزی قائدین کے پاس عوام کے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -