عمران خان جمہوری نظام کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں،اللہ رکھا چودھری

عمران خان جمہوری نظام کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں،اللہ رکھا چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ 30نومبرکو عمران خان کا یوم حساب ہے عوام ان کا احتساب کرنے کوتیار ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری نے جمہوری شجر کی جڑکاٹنے کی کوشش کی مگر عوام نے یہ کوشش ناکام بناد ی اور اب پھر عمران خان30نومبر کو جمہوری نظام کوکمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر عوام ایک بار پھر ان کے عزائم ناکام بنادیں گے اور عمران خان کو اپنے ایجنڈا پور نہیں کرنے دیں گے۔

عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لے کرسیاست کی اور اب پھر وہ یہ ہی سیاست کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران خیبرپختون خواہ میں عمران خان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں وہ عمران خان کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کئے ہوئے ہیں عمران خان سے ایک صوبہ نہیں سنبھالا جارہا وہ ملک کیا چلائیں گے ۔عمران خان کی ناکامی کی داستان پورے ملک میں سنائی جارہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -