حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی،میاں مقصود

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی،میاں مقصود

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہورنے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں چار سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں لیکن حکومت نے کمی انتہائی کم کی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود بجلی کی قیمتوںمیںمعمولی کمی کی گئی ہے بجلی کی قیمت میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری اور ملکی صنعت تباہ ہورہی ہے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نظر نہیں آرہے ۔

بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی قیمتیں عالمی سطح پر کم ترین سطح پر آچکی ہے۔

 اس کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا حکومت کی عوام کے ساتھ کھلی دشمنی کا ثبوت ہے شہر شہر نگر نگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو چکی ہے لیکن ان کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی انھوں نے مزید کہا کہ اب یکم دسمبر سے کمی کی نوید سنائی جارہی ہے لیکن حیرانی کی بات ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود بجلی مہنگی کی جارہی ہے غریب عوام کو ہر طرف سے رسوائی کا سامنا کر پڑرہا ہے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اضافے واپس لے کر بجلی سستی کی جائے تاکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف غریب عوام تک پہنچ سکے ۔    

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -