علم کی روشنی سے جہالت اور دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے،کومل سرفراز

علم کی روشنی سے جہالت اور دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے،کومل سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن فلاحی ادارے میسوگرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر ایجوکیشن کومل سرفرازنے کہا ہے کہ علم کی روشنی سے ہی جہالت اوردہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے ،تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیارہے جس کے زریعے سے انتہا پسندی ،دہشت گردی اورجہالت کوشکست دی جاسکتی ہے لہذا میں حکومت اورمخیرحضرات سے اپیل کرتی ہوں کہ پاکستان کوخوشحال اورامن کا گہوارا بنانے کیلئے یتیم ،لاوارث ،بے سہارا اورغریب بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کیا جائے اوراس مشن پرگامزن فلاحی اداروں کی بھرپورمعاونت کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میسوگرومنگ سسٹم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ، تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، شخصیت کی تعمیرصرف تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے سکول جانے سے محروم ہیں لہذا حکومت ان غریب بچوں کیلئے مفت تعلیم کا حصول یقینی بنائے کیونکہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی تعلیمی انقلاب سے ہی وابستہ ہیں لہذا حکومت جی ڈی پی کا 8فیصدبجٹ تعلیم کیلئے مختص کرے تاکہ ہرپاکستانی بچے کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کیا جاسکے ۔