ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

  

لاہور (وقائع نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطا لبہ کیا ہے کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی فوری تحقیقات کرائی جائیں، امن وامان کی فضاخراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، شیعہ علماءکونسل پاکستان کی واقعے کی شدید مذمت، سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل عارف حسین واحدی نے گزشتہ روزز عالم دین محمد نواز عرفانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کہاں ہیں ، سرعام وفاقی دارالحکومت میں علماءکرام کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہاہے جوکہ سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ امن وامان کی فضا کو خراب کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے

 اس موقع پر انہوںنے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ان کےساتھ ہیں۔دوسری جانب شیعہ علماءکونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے علامہ فرحت عباس جوادی کی سربراہی میں نماز جنازہ میں شرکت کی ، وفد میں علامہ ضیغم عباس ، پروفیسرمظہر حسین ہاشمی ، تصور عباس، وزیر حامد حسین، حاجی گل محمد جعفری و کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ اس وقت ملک کو اتحاد وحدت کی ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا اور دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا۔ اس موقع پر انہوںنے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کرواکر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -