حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،مجتبیٰ شجاع

حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،مجتبیٰ شجاع

  

لاہور ( کامرس رپوٹر) وزیر ایکسائز وٹیکسیشن ، خزانہ ،قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اسی لیے ترقیاتی بجٹ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے اس کے علاوہ تعلیم کے لئے مختص بجٹ کل اخراجات کا 26.25فیصد ہے جبکہ صحت کے لئے مختص بجٹ حکومت کے کل اخراجات کا 11.66فیصد ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے ترقیاتی بجٹ کا 36فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے تاکہ کم ترقی یافتہ اضلاع میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کا تناسب 32 اور68فیصد ہے ماہرین معیشت ، تاجروں و صنعت کاروں سے گفتگوکرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ریونیو ٹیکسز سے حاصل ہوتا ہے تاہم موجودہ حکومت نے صرف اشرافیہ اور صاحب استعداد افراد پر ہی ٹیکس لگایا ہے جس طرح بڑے گھروں پر ٹیکس اور بھاری مالیت کی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اور14سال بعد پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ بھی بڑے گھروں اور صاحب استعداد لوگوں پر ہی کیا ہے- مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں 40لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور70لاکھ سے زائد افراد خط غربت سے اوپر آجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ 20لاکھ افراد کو فنی تربیت فراہم کی جائے گی -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -