ادویات تیار کرنیوالی 3غیرقانونی فیٹریاں سیل 5 افراد گرفتار

ادویات تیار کرنیوالی 3غیرقانونی فیٹریاں سیل 5 افراد گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلی برائے صحت خواجہ سلمان کی ہدایت پر جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے محکمہ صحت کے سکواڈ نے ایف آئی اے کے ہمراہ لاہور کے مختلف علاقوں میں لائسنس کے بغیر ادویات تیار کرنے والی3 فیکٹریوں پر اچانک چھاپے مارے سکواڈ نے جعلی ادویات تیار کرنے پر پانچ افراد کو گرفتار کر لیا اور فیکٹریوں کو موقع پر سیل کر دیا اور ملزمان کے خلاف خلاف تھانہ ہربنس پورہ، بادامی باغ اور ساندہ میں مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات تیار کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -