لاہور سمیت مختلف شہروں میں پٹرول پمپوں کے پیمانوں کی چیکنگ کیلئے کریک ڈاؤن

لاہور سمیت مختلف شہروں میں پٹرول پمپوں کے پیمانوں کی چیکنگ کیلئے کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیاقت کھرل)محکمہ لیبر کی چھاپہ مار ٹیموں کی انسپکشن کے دوران پیٹرول پمپوں کے اوزان وپیمائش کے پیمانوں میں10سے15فیصدگڑبڑکاانکشاف لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سب سے زیادہ گڑبڑپائی گئی ۔ قصور،اوکاڑہ اورشیخوپورہ سمیت گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں چھاپوں کے دوران بھی پٹرول پمپوں پرگڑبڑپائی گئی وزیرمحنت وافرادی قوت راجہ محمد اشفاق سرورکے حکم پرکریک ڈاؤن کے پہلے روزحیرت انگیزانکشاف سامنے آنے پر رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفترمیں پہنچادی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ محکمہ لیبرکے حکا م نے پٹرول پمپوں کے مالکان سے’’اندرکھاتے ‘‘ماہانہ طے کررکھا ہے جس کے باعث محکمہ لیبرنے پٹرول پمپوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اورپیٹرول پمپوں کے مالکان نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھا ہے جس پر وزیراعلیٰ نے وزیرمحنت وافرادی قوت کو سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے اورروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی ہے جس پر گذشتہ روزمحکمہ لیبرکی ٹیموں نے مختلف بڑے شہروں میں چھاپے مارے۔جس میں پیٹرول پمپوں پر بڑے پیمانے پرلوٹ مارکا انکشاف ہوا لاہورسمیت شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، ساہیوال اورفیصل آبادمیں 1380سے زائد پٹرول پمپوں کی انسپکشن کی گئی اس موقع پر لاہورمیں 80پٹرول پمپ چیک کیے گئے جن میں سے 20پٹرول پمپوں پر اوزان وپیمائش کے پیمانوں میں گڑبڑپر انہیں سیل کیا گیاجبکہ شیخوپورہ میں 30پٹرول پمپوں کی انسپکشن کی گئی جن میں سے 10پٹرول پمپوں پر اوزان وپیمائش کے پیمانوں میں گڑ بڑ پائی گئی اسی طرح قصور،اوکاڑہ اورننکانہ سمیت گجرات اورساہیوال اورگوجرانوالہ سمیت فیصل آباد میں بھی محکمہ لیبرکی ٹیموں نے چھاپے مارے تو متعدد پٹرول پمپوں پر اوزان وپیمائش کے پیمانوں میں گڑ بڑ پائی گئی اس موقع پر اکثرپٹرول پمپوں پر نوزلوں کو بند رکھا گیا تھا جبکہ پٹرول ڈالنے کے اوقات میں پٹرول پمپوں کے میٹرزچل رہے تھے جس پر چھاپہ مارٹیموں نے متعدد پٹرول پمپوں کوسیل کردیا اورلاکھوں روپے کے چالان تیارکرلئے گئے محکمہ لیبرکے ذرائع کا کہنا ہے کہ گڑبڑکی شکایت والے پٹرول پمپوں کوغیرمعینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس میں سخت شرائط کے بعد ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چھاپہ مارٹیموں کو درجہ اول کے مجسٹریٹوں کے اختیارات دیئے گئے ہیں اورسنگین شکایت پر باقاعدہ مقدمات بھی درج کیے جانے کا حکم دیا گیاہے اس حوالے سے محکمہلیبر پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد سلیم نے بتایا ہے کہ کریک ڈاؤن آج بھی جاری رہے گامستقل بنیادوں پرکارروائی کرکے وزیراعلیٰ پنجاب رپورٹ پیش کی جائے گی۔