”دیگر صوبوں اور پنجاب میں فرق شہباز شریف کی متحرک شخصیت کا ہے“

”دیگر صوبوں اور پنجاب میں فرق شہباز شریف کی متحرک شخصیت کا ہے“

  

لاہور(پ ر) یورپی یونین کے سفیر لارس گنر وگیمارک، جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن اور ہالینڈ کے سفیر مارسل ڈی ونک نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف سے گفتگو کے دوران صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزےراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اس حوالے سے بہترےن کام ہورہا ہے۔10 کروڑ آبادی والے صوبے کو شہباز شریف نے کامیابی سے چلایا ہے اور وہ محنت اورلگن سے صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہےں،بلاشبہ عوام کی فلاح وبہبود اورخدمت کےلئے ان کا جذبہ اور عزم قابل تعریف ہے۔ غےر ملکی سفےروں نے کہا کہ دیگر صوبوں اور پنجاب میں سب سے بڑا فرق صرف شہباز شریف کی متحرک اور فعال شخصیت کا ہے اوران کے کام کرنے کا اندازمتاثر کن ہے۔

مزید :

علاقائی -