ایف آئی اے پنجاب کے مختلف مقامات پر چھاپے، 103افراد گرفتار
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر ایف اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایف آئی اے پنجاب نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 103افراد کو گرفتار کر لیا اور ان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کر لیا۔ایف آئی اے نے پی ٹی اے کے ہمراہ چھاپے مار کر کلور کوٹ بھکر میں 17لیپ ٹاپ،32گیٹ وے ایکسچینج اور ان سے متعلقہ آلات اور سینکڑوں سمیں برآمد کر لیں اسطرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں آصف نے بھی مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جعلی ادویات برآمد کر لیں جبکہ گزشتہ ہفتے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے51افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔انسانی سمگلروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھی کارروائی جاری ہے اور بیرون ممالک ان کے ساتھیوں کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان کیمطابق بنکوں میں فراڈ کرنے والے بھی کئی افراد شامل ہیں ۔
ایف آئی اے