سہالہ ٹریننگ پولیس کالج میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ آج ہو گی

سہالہ ٹریننگ پولیس کالج میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ آج ہو گی

  

لا ہور (کرا ئم سےل )ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں جاری پانچواں جوئنیر کمانڈ کورس آج ختم ہو رہا ہے ۔سہالہ ٹریننگ پولیس کالج میں آج صبح 9بجے پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہو گی ۔کورس میں صوبے بھر کے 23سنیئر ڈی ایس پیز نے شرکت کی کورس مکمل کرنے والے ڈی ایس پیز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ایس پی کے عہدے پر ترقی دیکر مختلف اضلاع میں ایس پیز تعینات کردیا جائے گا۔کورس کے شرکاءڈی ایس پیز کو اسلامک یونیورسٹی ،محمد علی جناح یونیورسٹی ،رفاءیونیورسٹی ،NESیونیورسٹی کا دورہ کیا جبکہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور آئی جی آزاد کشمیر سے بھی خصوصی ملاقات کی ،کورس میں شرکت کرنے والے ڈی ایس پیز میں مرزاعارف رشید ،محمد اقبال،خواجہ زاہد عباس،ریاض شاہ ،محمد سرور اعوان ،مس روبینہ ،مس ہماء،طلعت حبیب،مس سائرہ بانو،مس شاہدہ نسرین ،مس شاہدہ نورین ،مس عذراہ پروین ،میاں خاں محل ،آفتاب احمد ،غلام مصطفی ،سرفراز گیلانی ،میاں اطہر فاروق،سرفراز گیلانی ،اسلم جام اور خالد محمود سمیت دیگر شریک تھے ۔

کورس

مزید :

علاقائی -