وزیراعلیٰ کا وہاڑی میں 4سالہ بچی اور شیخوپورہ میں 22سالہ لڑکی سے اجتماعی بد اخلاقی کی خبرو ںکا نوٹس واقعات کی رپورٹ طلب
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وہاڑی میں 4سالہ بچی اور شیخوپورہ میں 22سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ درندگی کے ان واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے-