نئی ٹیکسٹائل پالیسی ترقی میں اہم کردار ادا کرےگی،عباس آفریدی

نئی ٹیکسٹائل پالیسی ترقی میں اہم کردار ادا کرےگی،عباس آفریدی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے کہا ہے کہ دھرنے والے دھرنے دیتے رہیں حکومت اپنا کام کرتی رہے گی۔یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ دھرنے ہو رہے ہیں جن کا ملکی ترقی پر کوئی اثر نہیں ۔عوام معاشی ترقی ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔وزیراعظم کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پاکستان ٹیکسٹائل سمٹ2014ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری ٹیکسٹائل رخسانہ شاہ سمیت دیگر ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ صنعتکاروں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر ٹیکسٹائل نے کہا کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی جلد آ رہی ہے جو ٹیکسٹائل ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بڑی وجہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے ۔ٹیکسٹائل صنعت واحد ہے جو بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔بنگلہ دیش نے اپنی آبادی ،غربت اور بے روزگاری پر اپنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ترقی دے کر قابو پایا ۔وفاقی وزیر ٹیکسٹائل نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بجلی اور گیس کی کمی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ٹیکسٹائل صنعت کو بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے کوشش ہے کہ ٹیکسٹائل اندسٹری کو سردیوں میں بھی گیس ملے ۔

وفاقی وزیر ٹیکسٹائل

مزید :

علاقائی -