پرا نی انا ر کلی، ٹر یفک وا رڈن کا ر یڑ ھی با ن پر تشد د

پرا نی انا ر کلی، ٹر یفک وا رڈن کا ر یڑ ھی با ن پر تشد د

  

لاہور(کرائم سیل) پرانی انارکلی کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن کا مبینہ طور پر ریڑھی بان پر تشدد پولیس نے ٹریفک وارڈن کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ٹریفک وارڈن نے پرانی انارکلی پر فوڈ سٹریٹ کے قریب کھڑے ریڑھی بانوں کو جگہ خالی کرنے کا کہا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ٹریفک وارڈن نے وائرلیس پر مقامی پولیس کو اطلاع کی جس پر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ریڑھی بان اشرف کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن نے پہلے اس پر تشدد کیا اور بعد ازاں مقامی پولیس کو بلا لیا جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیاہے۔

مزید :

علاقائی -