ڈی آئی جی کی ہدایت پرپولیو ٹیم پر تشددکے ملزم گرفتار

ڈی آئی جی کی ہدایت پرپولیو ٹیم پر تشددکے ملزم گرفتار

  

 لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے راوی روڈ کے علاقہ صدیق کالونی میں پولیو ٹیم پر تشد د کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی اسد سرفراز خان کو ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق پولیو ورکرز کی ٹیم جس میں انچارج پولیو ٹیم محمد عثمان ،محمد تحسین اور سید سبطین حسن شامل ہیں راوی روڈ کے علاقے صدیق کالونی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے گئے جب پولیو ٹیم صدیق کالونی گلی نمبر2کے رہائشی محمد افضل کے گھر بچوں کو قطرے پلانے کے لیے پہنچی تو دروازے کو دستک دیتے ہی محمد افضل ،شہر یار ولی اور عمرملک نے پولیو ٹیم کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔پولیو ٹیم پر تشد د کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرنے ایس پی سٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس پی سٹی اسد سرفراز خان نے فوری طور پرموقع پر پولیس ٹیم بھیجی پولیس ٹیم نے پولیو ٹیم پر تشدد کرنے والے 3ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پولیس نے موقع سے شہریار ولی،محمد افضل اور عمر ملک کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے پولیو ٹیم کے انچارج محمد عثمان کی درخواست پر مقدمہ نمبری 549/14درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -