ٹریفک وارڈن کا چڑیا گھرسیر کیلئے آ نے والی فیملیز سے ناروا سلوک

ٹریفک وارڈن کا چڑیا گھرسیر کیلئے آ نے والی فیملیز سے ناروا سلوک

  

لاہور(وقائع نگارخصوصی) ٹریفک وارڈن کا چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والی فیملیز سے ناروا سلوک، حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں۔ تفصیلات کے مطابق چاہ میراں کا رہائشی محمد بلال 3روز قبل اپنی فیملی کے ہمراہ چڑیا گھر سیر کیلئے آیا ۔اس نے اپنی گاڑی لارنس روڈ پر واقع مین گیٹ کے سامنے گاڑی کھڑی کی، اسی اثناء میں ٹریفک وارڈن محمدعمران موٹر سائیکل پر آیا اور بغیر کوئی بات کئے چالان کی پرچی ہاتھ میں تھما دی ،وجہ پوچھنے پرغلط پارکنگ کا الزام لگایا اور لفٹر والوں کو بلا کر گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی۔ بعدازاں خواتین کی منت سماجت پر جرمانہ ادا کرنے کے بعد گاڑی واپس کی، کچھ اسی طرح کارویہ دیکر فیملیزکے ساتھ بھی روا رکھاگیا۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام سے نہ صرف مذکورہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا بلکہ مذکورہ ٹریفک وارڈن کے خلاف کارروائی کی اپیل بھی کی ہے۔

مزید :

علاقائی -