فیکٹری ایریا ، تین بچیوں کے قتل کی جھوٹی کال نے پو لیس کی دوڑیں لگوا دیں، نامعلو م افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیاگیا

فیکٹری ایریا ، تین بچیوں کے قتل کی جھوٹی کال نے پو لیس کی دوڑیں لگوا دیں، ...

  

لاہور(کرائم سیل) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں تین بچیوں کے قتل کی جھوٹی کال نے پو لیس کی دوڑیں لگوا دیں، پو لیس کی بھاری نفری وقوعہ کی جگہ تلاش کر تی رہی، پو لیس نے نامعلو م افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ۔بتا یا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل پر تین معصوم بچیوں کے قتل ہو نے کی کال نے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا۔ اس دوران میڈیا اور پو لیس کی بھاری نفری والٹن روڈ پہنچ گئی۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے بتا یا کہ نجی چینل کے رپورٹر کو ہال روڈ سے فون آ یا تھا کہ والٹن بینک اسٹا پ کے قریب مقا می گلی میں نا معلو م ملزما ن نے تین معصوم بچیوں کوتیز دھار چھری کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا گیا ہے ۔تصدیق کر نے پر ایسا کو ئی وقوعہ نہ ہوا ہے جبکہ پو لیس نے نا معلو م ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -