شہری ڈرائیونگ لائسنس کے سلسلہ میں خوددفتر آئیں، طیب حفیظ چیمہ

شہری ڈرائیونگ لائسنس کے سلسلہ میں خوددفتر آئیں، طیب حفیظ چیمہ

  

لا ہور (و قائع نگا ر خصو صی ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سی ٹی او آفس کی حدود میں قائم پوسٹ آفس بوتھ کے باہر شہری کو ڈرائیونگ ٹکٹ جلد لے کر دینے کا جھانسہ دیکر 600 روپے ہتھیانے والے ٹاؤٹ خرم شہزاد کو پکڑ کر تھانہ اسلامپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی ٹی او نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے سلسلہ میں خوددفتر آئیں ۔ تمام مراحل کی تکمیل و راہنمائی کیلئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر قائم ہیں۔آنیوالے شہری کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی بجائے ڈیوٹی پر مامور اہلکار سے راہنمائی لیں۔

مزید :

علاقائی -