سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلا اشتغال فائرنگ

سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلا اشتغال فائرنگ

  

                    سیالکوٹ(مانیٹرنگ ،اے این این)سیالکوٹ سے ملحقہ چاروہ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کارروائی دشمن کی توپیں خاموش،بھارتی فوج نے ان علاقوں کو بھاری توپخانے اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا جہاں سے فوج کو آپریشن ضرب عضب کے لئے شمالی وزیرستان منتقل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے جمعرات کی صبح بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باو¿نڈری پر سیالکوٹ سے ملحقہ چاروہ سیکٹر کے مختلف علاقوں کو بلا اشتعال فائرنگ سے نشانہ بنایا۔بھارتی فوج نے بھاری توپخانے اور ماٹر گولوں کا استعمال کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔چناب رینجرز نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کر دیں تاہم دوسری طرف سے بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی جارحیت کے باعث سرحدی دیہات میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سول آبادی پر فائرنگ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے چاروا سیکٹر کے گاو¿ں تلسی پور، دھمالہ،جروال، چاروا، رڑکی اعواناں اور دیگر دیہات کو نشانہ بنایا ۔ان علاقوں سے پاک فوج کے یونٹس کو آپریشن ضرب عضب کے لئے شمالی وزیرستان منتقل کیا گیا۔دوسری جانب بھارت نے روایتی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کی جانب سے کی گئی ہے،جس کا مقصد مجاہدین کو دراندازی کے لئے کوور فراہم کرنا تھا۔فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ ایسے موقع پر کی گئی جب دونوں ملکوں کے وزراءاعظم سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے نیپال میں موجود ہیں۔ بلا اشتعال فائرنگ

مزید :

علاقائی -