صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، ...

  

لا ہور (کرا ئم سیل ) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وار داتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرا ئع کے مطابق ٹاؤن شپ چورس ٹینکی کے قریب رہا ئشی منظور کے گھر سے تین ڈاکو 12لاکھ 90ہزار،قائداعظم انڈسٹریل ایریا ڈپوسٹاپ کے رہا ئشی رضوان احمد کے گھر سیدو ڈاکو 9 لاکھ 20ہزارچوہنگ آبپارہ سوسائیٹی کے رہا ئشی ضمیر اخترکے گھر سے تین ڈاکوؤں نے پانچ لاکھ ،ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے واپڈا ٹاؤن کے رہائشی ر شید کے گھر سے 4لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔ سبزہ زار اے بلاک میں سہیل سے دو ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 90ہزار ٹاؤن شپ موچی پورہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر حماداور اسکی فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی ،سمن آباد افغانی روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ زاہد حسین اور اسکی فیملی سے دو لاکھ مابرکی میں ڈاکوؤں نے نیاز بٹ اور اسکی فیملی سے گن پوائنٹ پر دو لاکھ نواب ٹاؤن میں کھوکھر چوک پر دو ڈاکوؤں نے نوفل سے 60ہزار،بھاٹی گیٹ کھوئی ویڑہ میں علی عمران سے 34ہزار،راوی روڈ قلعہ لچھمن سنگھ میں یاسین رضا سے 33ہزار،بادامی باغ کالے دی پلی کے سامنے نقاش سے 15ہزار نولکھا لنڈا بازار لوہا مارکیٹ میں ریاض سے 11ہزار اور لٹن ر وڈاسلامیہ پارک میں راشد سے 8ہزار اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ ۔بادامی باغ سے عاصم،گوالمنڈی سے رضا،مصری شاہ سے رومی،لوہاری گیٹ سے ندیم، اسلامپورہ سے سیف، شاہدرہ سے یاسر،ریس کورس سے سلیم،سول لائنز سے عثمان،مغلپورہ سے اعجاز،اقبال ٹاؤن سے عبدالرؤف،وحدت کالونی سے عظیم،ستوکتلہ سے سہیل یوسف ، کوٹ لکھپت سے توقیر اور غالب مارکیٹ سے عنصر اور عارف کی موٹرسائیکلیں جبکہ فیکٹری ایریا سے ہمایوں پرویز،اقبال ٹاؤن سے راحیل اور سمن آباد سے آصف کی گاڑیاں چوری ہوگئیں-

مزید :

علاقائی -