پنگو شاہ موٹر سائیکل چور گینگ کے سر غنہ سمیت 2ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا

پنگو شاہ موٹر سائیکل چور گینگ کے سر غنہ سمیت 2ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا

  

لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرجنوبی چھاؤنیپولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث توقیر شاہ عرف پنکو شاہ موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز،موبائل فونز،پسٹلز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابقتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی کینٹ محمد ندیم نے ڈی ایس پی سرور روڈ سرکل احسن گوندل کی سربراہی میں ایسے گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوجنوبی چھاؤنی انسپکٹر مزمل حسین ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کی متعد د وارداتوں میں ملوث توقیر شاہ عرف پنکو شاہ موٹر سائیکل چور گینگ کے2ملزمان کو سرغنہ سمیت اس وقت گرفتار کیا جب ملزمان واردات کی نیت سے خالد بٹ چوک کے قر یب بیٹھے ہوئے تھے ۔ملزمان گلیوں ،محلوں ،مارکیٹوں وغیرہ میں گھومتے پھرتے اورموقع پا کرموٹر سائیکل چوری کر کے فرا ر ہو جاتے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلز،2موبائل فونز،2پسٹلز اور9گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان میں توقیر شاہ عرف پنکو اوررضوان الحسن شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے5 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیاہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ایس پی کینٹ محمد ندیم نے توقیر شاہ عرف پنکو شاہ موٹر سائیکل چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرنے پر خصوصی پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -