ڈویلپمنٹ سیکٹر کی 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے 4 ارب کروڑ کی منظوری

ڈویلپمنٹ سیکٹر کی 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے 4 ارب کروڑ کی منظوری

  

                     لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے26 ویںاجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 8 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 4ارب 61کروڑ 60 لاکھ 93ہزارروپے کی منظوری دی ۔سیکرٹری پی اینڈڈی وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے چھبیسویں اجلاس میں جن 8ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میںضلع لاہورسندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب کو ل پاور پراجیکٹ کے قیام کے لیے زمین کا حصول 34 کروڑ 50 لاکھ روپے ، ضلع لاہور میں پی ایم یو کے قیام اور کینسر ہسپتال کے لیے کنسلٹنٹ کی تقرری(پی سی ٹو) 11کروڑ 74 لاکھ 37 ہزار روپے، ضلع لاہور میں رنگ روڈ( پیکیجA&B )پر سے بارشی پانی کے انخلاءکے ضمن میں چرڈ ڈرین کی صلاحیت کار بڑھانے کے لیے 50 کروڑ 67 لاکھ 34 ہزار روپے، ضلع لاہور میں بوٹانیکل گارڈن جلو کی اپ گریڈیشن کے لیے 26کروڑ 21 لاکھ 15 ہزار روپے ، ضلع نارووال و شیخوپورہ میں نارووال تا لاہور براستہ بدوملی نارنگ کالا خطائی شاہدرہ کی سڑک کی تعمیر 92کروڑ 29 لاکھ 48 ہزار روپے، ضلع راوالپنڈی میں لوئر ٹوپہ تا گلہرہ گلی سے پتریاٹہ ٹاپ تک 17 کلومیٹر (ترمیمی)سڑک کی دوبارہ تعمیر و مرمت 27کروڑ 39 لاکھ 8 ہزار روپے، ضلع میانوالی اور ضلع اٹک جنڈ کے درمیان سٹرک اور پل کی تعمیر (ترمیمی) 2 ارب 11 کروڑ 72 لاکھ 58 ہزار روپے اور مری کے مقام پر سرفیس پارکنگ کی ڈویلپمنٹ (پی سی ٹو) کے لیے 7 کروڑ 6 لاکھ 93 ہزار روپے شامل ہیں ۔

ترقیاتی سکیمیں

مزید :

علاقائی -