گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر بد اخلاقی، تھانیدار نے غلط طور’’کوشش‘‘ کرنے کا مقدمہ

گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر بد اخلاقی، تھانیدار نے غلط طور’’کوشش‘‘ کرنے ...

  

لاہور(کرائم سیل) صفدر آباد کے علاقہ میں چوہدری کے بیٹے کی محنت کش کے گھر میں گھس کر خاتون سے اسلحہ کے زور پر بداخلاقی،ایس ایچ او صفدر آباد نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر نے کی بجائے خود ہی درخواست لکھ کر متاثر ہ خاتون کے ان پڑھ سسر سے انگوٹھالگوا کر بداخلاقی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا ۔متاثرہ خاتون میڈیکل رپورٹ لے کر انصاف کے لیے ڈی آئی جی کے آفس پہنچ گئی۔ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی صفدر آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔کیاانصاف کے لیے خود کشی کر نا ضروی ہے ؟ اگر ایسا ہے تو میں خود کشی کر کے ملزمان کو ضرور سزا دلا ؤ ں گی۔متاثرہ خاتون کی روز نامہ ’’پاکستان‘‘ سے درد بھری گفتگو۔تفصیلا ت کے مطابق صفدر آباد کے علاقہ کو ٹ حیات کی رہا ئشی شاہدہ بی بی نے ڈی آئی جی کو دی جا نے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 22نو مبر کی رات اپنے گھر کے اندر کمرے میں بچوں کے ساتھ سو رہی تھی کہ گاؤں کے چو ہدری نثار گجر کا بیٹا بلا ل گجراس کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو ااور میرے کمر ے میں آکر اسلحہ کے زور پرمجھے سے زبر دستی بد اخلاقی کی اور فرار ہو گیا۔جب میں نے اس بارے میں ایس ایچ او صفدرآباد کو درخواست دی تو اس نے میری درخواست پر مقدمہ کر نے کی بجا ئے میرے سسر سے ایک درخواست پر انگوٹھالگوا کر بد اخلاقی کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کر دیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی میرے ساتھ بداخلاقی ہو نا ثابت ہو چکا ہے جبکہ میں نے اپنی درخواست میں بالجبربداخلاقی کرنے کا لکھا تھا۔متاثرہ خاتون نے نمائندہ ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کیا انصاف حاصل کرنے کے لئے خودکشی ضروی ہے؟اگر ایسا ہے تو میں خود کشی کر کے ملزمان کو ضرور سزاء دلا ؤ ں گی۔جب اس بارے میں ایس ایچ او صفدر آباد شبیر اعوان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ الزامات غلط ہیں ۔شاہدہ کے سسر صدیق نے چوکی میں جو درخواست دی تھی اس پر ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -