تیز ر فتا رٹرک نے مو ٹر سا ئیکل سوا روں کو ٹکر ما ر دی ،ایک جا ں بحق

تیز ر فتا رٹرک نے مو ٹر سا ئیکل سوا روں کو ٹکر ما ر دی ،ایک جا ں بحق
تیز ر فتا رٹرک نے مو ٹر سا ئیکل سوا روں کو ٹکر ما ر دی ،ایک جا ں بحق

  

لاہور(کرائم سیل )سبزہ زار میں ٹرک نے مو ٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی ایک ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار کی حدود ملتان روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے مو ٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نوید اورزا ہد کو ٹکر مار دی جس سے سولہ سالہ زا ہد مو قع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ نوید کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانہ بھجوا دی اور ٹرک کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق متوفی زا ہد سروس شوز کی مقامی دکان میں کام کرتا تھا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا رہا ئشی تھا زا ہد کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے انکے آنے پر ہی مزید کارروائی کی جائے گی-

مزید :

علاقائی -