راوی روڈ ،معمولی تنازع پر دو ریڑھی بانوں میں لڑائی ، ایک شخص زخمی

راوی روڈ ،معمولی تنازع پر دو ریڑھی بانوں میں لڑائی ، ایک شخص زخمی
راوی روڈ ،معمولی تنازع پر دو ریڑھی بانوں میں لڑائی ، ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) راوی روڈ کے علاقہ میں معمولی تنازع پر دو ریڑھی بانوں میں لڑائی سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔عینی شاہد محمد اسحاق اور عبد االعزیز نے نمائندہ\" پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ان کے ساتھ اڈہ فروٹ کی ریڑھی لگانے والے محمد نعمان اور امجد علی کی ریڑھی لگانے کی جگہ کے معاملے میں تلخ کلامی ہو گئی ،جس پرطیش میں آ کر محمد نعمان نے امجد کو سامان تولنے والا ایک کلو کا اوزان سر پر دے مارا۔آس پاس کے دکانداروں نے انہیں علیحدہ کیا لیکن اوزان لگنے سے امجد کا سر پھٹ چکا تھا راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -