سلمان خان کی سوناکشی سنہا سے لڑائی کی کہانی بھی منظر عام پر آگئی

سلمان خان کی سوناکشی سنہا سے لڑائی کی کہانی بھی منظر عام پر آگئی

  

ممبئی(نیوزڈیسک)سلمان خان کی بہن آرپیتا کی شادی کو ابھی کچھ ہی دن ہوئے ہیں اور اس کی دھوم ابھی تک مچی ہوئی ہے اور اس شادی کے دوران ہونے والے واقعات اب آہستہ آہستہ میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔ کچھ دن قبل یہ بات سامنے آئی کہ سلمان اور شاہ رخ خان نے عامر خان کو ساری رات جگائے رکھا اور اب ایک دلچسپ لڑائی کی کہانی سامنے آئی ہے ی لڑائی سلمان اور سوناکشی سنہا کے درمیان ہوئی جس میں سوناکشی رونے بھی لگیں۔اخبا ر ’ممبئی مرر‘کے مطابق آرپیتا کی شادی میں سوناکشی سنہا سلمان خان کے ساتھ ایک ’سیلفی‘ بنانے کے لئے ان کے پاس گئیں۔ موقع پر موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ سوناکشی کی کسی بات پر سلمان خان کو شدید غصہ آگیااور دونوں کے درمیان بلند آواز میں بحث بھی ہوئی جس کے بعد سوناکشی کو آنسو بہاتے دیکھا گیا۔اس لڑائی کو دیکھتے ہوئے ایک اداکارہ ایشوینی یاردی آگے بڑھیں ، سوناکشی کو چپ کروایا اور دونوں کو ساتھ اکٹھے ڈانس کرنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور ساتھ والے ہال میں چلے گئے اور دوبارہ نوک جھونک شروع ہوگئی۔سلمان خان نے نزدیکی ذرائع نے اس لڑائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ اس لڑائی کے کیا نتائج نکلیں گے۔

مزید :

علاقائی -