صحافی کے گھر نا معلوم افرادکی فائر نگ ،پولیس نے تفتیش شروع کر دی

صحافی کے گھر نا معلوم افرادکی فائر نگ ،پولیس نے تفتیش شروع کر دی
صحافی کے گھر نا معلوم افرادکی فائر نگ ،پولیس نے تفتیش شروع کر دی

  

لاہور(کرائم سیل)معروف صحافی محمد فیاض کے گھر پر نا معلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی محمد فیاض گزشتہ چند سال سے اپنی تحقیقی رپورٹس اور تجزیوں کے باعث شدت پسندوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں ان پر 2008میں بھی جان لیوا حملہ کیا گیا تھا۔جبکہ نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے لیکن حق کی آواز بذریعہ قلم بیرون ملک سے بھی بلند کرتے رہے۔گزشتہ روز رات گئے نامعلوم افراد نے گلشن راوی میں واقع ان کی رہائش گاہ جس میں ان کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں پر حملہ کر دیا اور دروازے پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں جلد ہی کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -