ذیابیطس سے محفوظ رہنے کا آسان ترین طریقہ

ذیابیطس سے محفوظ رہنے کا آسان ترین طریقہ

  

نیویارک(نیوز ڈیسک)ذیابیطس کا تکلیف دہ مرض زیادہ بڑھ جائے تو معذوری ،نابینا پن اور ہارٹ اٹیک کاباعث بھی بن سکتا ہے اور اسے قابو میں رکھنے کیلئے انسولین سمیت مہنگی ادویات کا استعمال بھی مسلسل جاری رکھنا پڑتا ہے۔امریکا میں کی گئی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر روزانہ باقاعدگی سے دہی کا استعمال کیا جائے تو ان تمام تکلیفوں کی نوبت ہی نہیں آئے گی کیونکہ دہی اس بیماری کو روکنے کا سستا اور آسان ترین نسخہ ہے۔ہاروڈسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں ثابت ہوا کہ روزانہ محض 28گرام دہی کا استعمال زیابیطس کے خدشے میں تقریباً20فیصد کمی کردیتا ہے اور بے شمار دیگر فوائد کابھی سبب بنتا ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ دہی میں موجود بیکٹریا جسمانی مےٹا بولیزم میں توازن پیدا کرتا ہے ، بیماری پےداکرنے والے بیکٹریا کو ختم کرتا ہے اور کھانے کے ساتھ دہی کے استعمال کی وجہ سے میٹھا کھانے کی طلب کم ہوتی ہے جو کہ بالآخر زیابےطس سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔اس تحقیق میں گزشتہ 30سال کے دوران200,000سے زائد لوگوں کی طبی معلومات کا مطالعہ کیا گیا۔دہی کے علاوہ دیگر ڈیری مصنوعات مثلاًدودھ یا پنیر میں یہ اثرات نہیں پائے گئے۔

مزید :

علاقائی -