جناز ے پر کرائے کے ماتمی دستیاب، دو گھنٹے کیلئے 68 ڈالر

جناز ے پر کرائے کے ماتمی دستیاب، دو گھنٹے کیلئے 68 ڈالر

  

لندن (نیوز ڈیسک) انسان ساری زندگی شہرت اور مقبولیت کا متمنی رہتا ہے لیکن بعض لوگ تو مرنے کے بعد بھی دھوم مچانا چاہتے ہیں اور ایسے ہی لوگوں کیلئے ایک کمپنی نے جناز ے کے موقع پر کرائے کے ماتمی دینے کا کاروبار شروع کردیا ہے۔ایان رابرٹسن نامی صاحب کا کہنا ہے کہ ان کے کاروبار کا بہت اچھا آغاز ہوا ہے کیونکہ ایسے لوگوں کی کمی نہیں کہ جو چاہتے ہیں کہ ان کے جنازے پر خوب رش ہو اور دیکھنے والے کہہ اٹھیں کہ واہ بھئی واہ ان کے تو بہت جاننے اور چاہنے والے ہیں۔ ”رینٹ اے مورنر“ نامی کمپنی دو گھنٹے کے افسوس کیلئے 68 ڈالر (تقریباً 6800 پاکستانی روپے) وصول کرتی ہے۔ خدمات حاصل کرنے والے شخص سے اس کی زندگی کے بارے میں اہم معلومات پہلے ہی اکٹھی کرلی جاتی ہیں تاکہ کرائے کے دوست احباب دیگر لوگوں کے ساتھ مرنے والی کے متعلق ڈھیر ساری باتیں کرسکیں۔ یہ لوگ عام طور پر دوست، جاننے والے یا کاروباری ساتھی کے روپ میں شرکت کرکے جنازے کو پررونق بناتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -