گلو بٹ کو سنائی جانے والی سزا کےخلاف درخواست سماعت کےلئے منظور

گلو بٹ کو سنائی جانے والی سزا کےخلاف درخواست سماعت کےلئے منظور

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے گلو بٹ کو سنائی جانے والی سزا کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پراسکیوٹرجنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے تاہم گلو بٹ کی سزا کی معطلی اور ضمانت پررہائی کے لئے دائر متفرق درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔جسٹس عبدالسمیع خان اور مسٹر جسٹس صداقت خان پر مشتمل دورکنی بینچ کے روبرو گلوبٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ٹرائل کورٹ نے گلوبٹ کو محض گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں مجموعی طور پر 11سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی جبکہ گلوبٹ کے خلاف کسی بھی متاثرہ فریق کی جانب سے شکایت درج نہیں کروائی گئی، اس کے باوجود عدالت نے گلوبٹ کو سزا سنائی ہے ، انہوں نے عدالت سے استدعاکہ گلوبٹ کی اپیل کے فیصلے تک سزا کومعطل کرکے ضمانت پر رہاکیاجائے عدالت نے قراردیاکہ جبکہ گلوبٹ کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہورہی تو پھر فوری سزا معطل کرنے سے متعلق درخواست کا کوئی جواز نہیں جس پر گلوبٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست واپس لے لی گئی، دو رکنی بینچ نے گلوبٹ کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

گلو بٹ درخواست

مزید :

صفحہ آخر -