چیئرمین متروکہ وقف املاک کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ڈویژن اور وزارت مذہبی امور سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت مذہبی امور سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس ظفر اللہ خاکوانی نے شہری علی اسلم اعوان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل میاں جعفر حسین نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک کے عہدے کیلئے عمر کی حد 62 سال مقرر ہے تاہم حکومت نے 67سالہ شخص کو چیئرمین متروکہ وقف املاک تعینات کیا ہے ،تعیناتی کے وقت کوئی اشتہار نہیں دیا گیا۔
تعیناتی