30نومبر کو روکا گیا تو ذمہ دار حکومت اور پولیس ہوگی ،اعجازچودھری

30نومبر کو روکا گیا تو ذمہ دار حکومت اور پولیس ہوگی ،اعجازچودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھر ی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اپنے مظالم میں سوگنابھی اضافہ کرلیں ہم اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیںگے، آئی جی پنجاب سے کہتاہوں کہ وہ اپنے اوچھے ہتھکنڈے بند کردے ، ہم پُرامن لوگ ہیں تاہم ظلم سے بھاگیں گے نہیں بلکہ مذاحمت کریںگے، جب تک انصاف نہیں مل جاتا جلسے جلوس کرتے رہیں گے، عوامی تحریک ،وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کو 30 نومبر کی دعوت دے دی ہے ،انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع کی پولیس پی ٹی آئی کے پُرامن کارکنوں کے گھروں میں جا کرانہیں ہراساں کررہی ہے ، پنجاب کے تمام اضلاع کے تھانوں میں کارکنوں کو طلب کیا جا رہا ہے اور انہیں کہاجا رہا ہے کہ آپ سے پی ٹی وی پر حملے سے متعلق تفتیش کرنی ہے،(ن) لیگ کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ، انہوں نے کہاکہ تیس نومبر کو اگر ہمیں روکا گیا تو پھرتمام حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت اور پولیس پر ہوگی ،پی ٹی آئی کی قیادت پر مقدمات قائم کر کے حکومت سیاسی فائدہ اٹھا نے کی کوشش کررہی ہے ، پنجاب حکومت اور پولیس کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے احتجاج میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے، تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں کسی میں جرات ہے تو مجھے گرفتار کرکے دیکھ لے، ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ میری عدم موجودگی میں میرے گھر پر پولیس تین مرتبہ ریٹ کر چکی ہے ، وہ پنجاب سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس اور بیرسٹر بختیار قصوری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ٹرانسپورٹروں کو ڈرا دھمکا رہی ہے ، ڈرائیوروں کو تیس نومبر کے روز گاڑی چلانے پر لائسنس کینسل کرنے کی دھمکیاں نچلی سطح کی سوچ ہے ، پی ٹی آئی آئین وقوانین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کررہی ہے جوکہ ہمارا سیاسی حق ہے ، غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے ، ،اس موقع پر رحیم یار خان سابقہ ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے رہنماءشوکت داﺅد، آصف مجید اور نائب صدر پنجاب ارتضیٰ داﺅد نے اعجازچوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو پارٹی فند کے لئے دس لاکھ پچیس ہزار روپے کے چیک دیئے، پریس کانفرنس کے آخر میں پی ٹی آئی کے بانی ممبر مرحوم احسن رشید کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعاءبھی کی گئی ۔

اعجازچودھری

مزید :

صفحہ آخر -