ایل ڈی اے ایونیو سکیم میں مسجد کےلئے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے احکامات معطل

ایل ڈی اے ایونیو سکیم میں مسجد کےلئے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے ایونیو سکیم میں مسجد کے لئے مختص جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے احکامات معطل کر دیئے، جسٹس شاہد کریم نے اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کی درخواست پر سماعت کی، اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے سال 2007 ءمیں اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کو ایل ڈی اے ایونیو سکیم کے بلاک ایف اور ایچ کے درمیان مسجد کے لئے جگہ الاٹ کی گئی جبکہ سال 2009 ءمیں ایل ڈی اے نے مسجد کے لئے جگہ کی رقم کی عدم ادائیگی پر الاٹمنٹ منسوخ کر دی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق مسجد کی تعمیر کے لئے ایک مرتبہ مختص کی جانے والی اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ نہیں کی جاسکتی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایل ڈی اے کی جانب سے ایونیو سکیم میں اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کو الاٹ کی گئی مسجد کیلئے جگہ کی منسوخی کے احکامات معطل کر دیئے۔

ایل ڈی اے ایونیو

مزید :

صفحہ آخر -