چیف الیکشن کمشنرکی میرٹ پر تقرری کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر

چیف الیکشن کمشنرکی میرٹ پر تقرری کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )چیف الیکشن کمشنرکی تقرری میرٹ پر کرنے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں موقف اختیارکیا کہ آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنرکی عمر 68سال سے کم ہونی چاہیے اس سے زائد العمر شخصیات کو چیف الیکشن کمشنر بنانا غیرآئینی ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن من پسند شخصیت کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنا چاہتی اور میرٹ کو بھی مدنظر نہیں رکھا جاسکتا لہذا عدالت اس کیس کی جلد سماعت کرکے چیف الیکشن کمشنر کا میرٹ پر تقرری کاحکم جاری کرے۔

متفرق درخواست

مزید :

صفحہ آخر -