وزیر اعظم کے دورہ نیویارک پر3 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ ہوئے،وزارت خارجہ کا ہائیکورٹ میں جواب داخل

وزیر اعظم کے دورہ نیویارک پر3 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ ہوئے،وزارت خارجہ کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )وزارت خارجہ لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ نیویارک پر3 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ وزیر اعظم کے اہلخانہ سمیت بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی جائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل مرزا نصر اور میاں عرفان نے وزیراعظم کے دورہ نیویارک پر آنے والے اخراجات سے متعلق تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کے لئے 2ارب 56 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، عدالت نے رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

دورہ نیو یارک

مزید :

صفحہ آخر -