بزرگ پنشنرز کو عدم ادئیگی پرسیکرٹری خزانہ کیخلاف کارروائی ہو گی،ہائیکورٹ

بزرگ پنشنرز کو عدم ادئیگی پرسیکرٹری خزانہ کیخلاف کارروائی ہو گی،ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ خزانہ پنجاب کو ایک ہفتے میں بزرگ پنشنرز کو فل پنشن کی ادائیگی کے لئے 5دسمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو آئندہ سماعت کی سیکرٹری خزانہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے نور محمد سمیت درجنوں بزرگ پنشنرز کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے ثمرا ملک ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کے باووجود بزرگ پنشنرز کو فل پنشن کی رقم ادا نہیں کی جا رہی ، سیکرٹری خزانہ پنجاب محمد یوسف خان نے عدالت میں پیش ہوکر استدعا کہ انہوں نے چند دن قبل ہی عہدے کا چارج سنبھالا ہے ، فل پنشن کی رقم ادا کرنے کیلئے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی جائے ، عدالت نے سیکرٹری خزانہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت نے نہیں چاہتی کہ پنجاب حکومت کا کوئی اعلیٰ افسر جیل جائے۔

بزرگ پنشنرز

مزید :

صفحہ آخر -