بجلی پیداوار میں مزید کمی ،شارٹ فال 5ہزار میگا وا ٹ سے تجاوز کر گیا

بجلی پیداوار میں مزید کمی ،شارٹ فال 5ہزار میگا وا ٹ سے تجاوز کر گیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی ہو گئی جس کے باعث شارٹ فال بڑھ کر پانچ ہزار میگا وا ٹ سے تجاوز کر گیا ۔ شارٹ فال میں اضافہ کا بوجھ بڑے شہروں کے گھریلو صارفین پر ڈال دیا گیا اور مرمت کے نام پر بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں پندرہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ پی ایس او کی جانب سے تیل کی سپلائی میں کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے پی ایس او نے سپلائی کم کرکے آدھی کر دی ہے ۔ حکومت پر پی ایس او کے 230 ارب روپے اور ائی پی پیز کے تین سو ارب روپے واجب الادا ہیں۔ پی ایس او کی جانب سے بار بار نوٹسز کے باوجود ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے ۔ عدم ادائیگی کے باعث پی ایس او کو اگلے ماہ کے لئے تیل کی درآمد میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے پی ایس او کی جانب سے مطلوبہ مقدار کے مقابلہ میں کم کا درآمدی آڈر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب گزشتہ روز ملک کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں سرد ہواﺅں کا سلسلہ داخل ہو گیا جس کے سردی کی شدید میں اضافہ ہو گیا جس کے باعث ڈیمانڈ میں کمی آ گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 13270 میگا واٹ جبکہ پیداوار 8140 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5130 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -