نئے عمرہ سیزن کے آغاز پر زائرین کی مکہ مکرمہ آمد شروع ہو گئی

نئے عمرہ سیزن کے آغاز پر زائرین کی مکہ مکرمہ آمد شروع ہو گئی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) نئے عمرہ سیزن کے آغاز پردوسرے ملکوں سے زائرین کی مکہ مکرمہ آمد شروع ہو گئی ہے -نیا عمرہ سیزن نو ماہ یعنی 15شوال تک جاری رہے گا -مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لئے تمام 125دروازے کھول دئیے ہیںاور ان کی بلا رکاوٹ آمد و رفت یقینی بنانے اور کسی قسم کی بھگدڑ سے بچنے کے لئے وہاں حفاظتی اقدامات کے لئے 475افراد پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا ہے - سعودی حکومت اس سال 60لاکھ سے زائد افراد کو عمرہ کے ویزے جاری کرے گی -سعودی وزارت حج نے دنیا بھر سے الیکٹرانک نیٹ ورک کے ذریعے عمرہ ویزہ کی درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے -عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر حج ڈاکٹر بندر بن محمد الحجار نے بتایا ہے کہ50سے زائد مقامی کمپنیوں کو عمرہ کے لئے آنے والوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش ‘ ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کی اجازت دی گئی ہے -وزارت حج اس امر کو یقینی بنائے گی کہ عمرہ کمپنیاں اور دیگر متعلقہ ادارے حکومتی قواعد کی سختی سے پابندی کریں اور زائرین کی واپسی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو-سعودی وزارت عمرہ کے لئے آنے والے ہر شخص کی آمد کے بعد اس کے سفر کے تمام مراحل کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھے گی اور زائرین کو مقررہ تاریخ اور وقت پر واپس نہ لے جانے والی فضائی کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی-

مزید :

صفحہ آخر -