حافظ سعید کی رفیق تارڑ ،سردار عتیق سے ملاقا تیں، اجتماع میں شرکت کی دعوت

حافظ سعید کی رفیق تارڑ ،سردار عتیق سے ملاقا تیں، اجتماع میں شرکت کی دعوت

  

لاہور( پ ر )امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین وسابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ اورسابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کی اور انہیں 4,5دسمبر کو مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔سابق صدر محمد رفیق تارڑ سے ایوان کارکنان نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے دفتر میں ملاقات ہوئی جبکہ سردار عتیق احمد خان نے مرکز القادسیہ میں حافظ محمدسعید سے ملاقات کی۔اس موقع پر جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ،مولانا سیف اللہ خالد،حافظ طلحہ سعید،حافظ خالد ولیدو دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں کے دوران حافظ محمد سعید نے کہا کہ جماعةالدعوة کے اجتماع کا مقصد ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا اورنظریہ پاکستان کے احیاءکی تحریک کو منظم کرنا ہے جس پر دونوں رہنماﺅں نے ا س بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا کہ کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کئے گئے ملک کو نظریاتی و فکری طور پرنقصان پہنچانے اورپاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ان سازشوں کے آگے بند باندھنے کیلئے قوم کو دشمنان اسلام کے مذموم عزائم سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے تنظیم العارفین کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ سلطان احمد علی سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ دریں اثناءپاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی، تحریک فیضان اولیاءکے سیکرٹری جنرل پیر سید ہارون گیلانی، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ علامہ زاہد محمود قاسمی اور حافظ محمد امجد نے بھی مرکز القادسیہ چوبرجی میں امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید سے ملاقات کی۔

حافظ سعید کی ملاقاتیں

مزید :

صفحہ آخر -