شہبازشریف کا راوی ٹاؤن میں پولیو ورکرز پر تشدد کا نوٹس،ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

شہبازشریف کا راوی ٹاؤن میں پولیو ورکرز پر تشدد کا نوٹس،ہر ممکن سکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں پولیو ورکرز پر تشدد کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اورضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پولیو ورکرز پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والے اہلکاروں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیو ورکرز کو ہر ممکن سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -