اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق اےڈیشنل ایس ایچ او کو گرفتارکرلیا
لاہور(خبرنگار)اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل انوررشید کے حکم پر ڈائریکٹرلاہورریجن طارق محمودکی نگرانی میں ایک سپیشل چھاپہ مارٹیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ گلبرک کے سابق اےڈیشنل ایس ایچ اوعلیم خاں کو بھتہ خوری،جعل سازی اوربے گناہ شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے الزام میں پولیس مقابلہ کے بعد گرفتارکرلیا ہے ۔ڈائریکٹراینٹی کرپشن لاہورریجن طارق محمود کے مطابق گرفتارسب انسپکٹرعلیم خاں تھانہ گلبرک سمیت مختلف تھانوں میں تعینات رہاہے اورمذکورہ تھانیدارنے اپنے پرائیویٹ گن مین رکھے ہوئے ہیں اوربے گنا شہریوں کوگھروں سے اٹھا کرنجی ٹارچل سیل میں رکھتا تھا۔اورلاکھوں روپے رشوت لینے بعد چھوڑتا تھا مذکورہ تھانیدارکے خلاف آئی جی پولیس ،سی سی پی اولاہوراورڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے حکم پر مختلف تھانوں میں اوراینٹی کرپشن کے تھانوں میں مقدمات درج ہے پولیس ٹیم یا اینٹی کرپشن ٹیم جب انہیں گرفتارکرنے کیلئے جاتی تو مزاحمت کے ساتھ ساتھ ٹیم پر تشدد کرتا تھا جس میں گلبرک کے ایک بزنس مین کو بھی مذکورہ تھانیدارنے جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کی تھی جس کا مقدمہ اینٹی کرپشن لاہورریجن میں درج ہے۔جس کی گرفتاری کے لیے متعدد بارمذکورہ تھانیدارکے گھرپرچھاپے مارے گئے۔ گزشتہ روزپولیس ٹیم کے ہمراہ سرکل افسراینٹی کرپشن زبیراخلاق اورنسپکٹرہیڈ کوارٹرچوہدری محمد اعظم نے سب انسپکٹرعلیم خاں کو پولیس مقابلہ کے بعد گرفتارکرلیا ہے۔سب انسپکٹرعلیم خاں کی گرفتاری پر ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارٹیم کو شاباش دی ہے۔
گرفتار