عمران خان آج پریس کانفرنس میں دھاندلیوں کے مزید ثبوت قوم کے سامنے پیش کرینگے

عمران خان آج پریس کانفرنس میں دھاندلیوں کے مزید ثبوت قوم کے سامنے پیش کرینگے

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلیوں کے ملنے والے مزید ثبوت (آج) جمعہ کو پریس کانفرنس میں قوم کے سامنے پیش کرینگے] عمران خان گزشتہ کئی روز سے اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ ان کو ریٹرننگ آفیسر ز کی طرف سے کی گئی دھاندلیوں کے ٹھوس شواہد مل چکے ہیں اور وہ پریس کانفرنس میں اعلان کرکے حکومت پر بم گرائیں گے۔ عمران خان کے اس اعلان کی وجہ سے حکومتی حلقے سخت پریشانی کا شکار ہیں کہ آخر وہ کونسے ایسے ٹھوس شواہد ہیں جو عمران خان کو حاصل ہوئے ہیں۔ عمران خان نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ دھاندلیوں کے ان شواہد کی بنیاد پر سپر یم کورٹ جائینگے اور عدالت میں ثابت کریں گے کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت پوری (ن) لیگ ناجائزہ طر یقے اور جعلی ووٹوں سے عام انتخابات میں کا میاب ہوئی ‘عام انتخابات میں بدتر ین دھاندلی کی گئی اور تاریخ کی سب سے بڑی میچ فکسنگ ہو ئی۔

مزید :

صفحہ اول -