ایپکا پاکستان کی کال پر ملک بھر کے سرکاری دفاتر میں تالہ بندی ہڑتال

ایپکا پاکستان کی کال پر ملک بھر کے سرکاری دفاتر میں تالہ بندی ہڑتال

  

                              لاہور( خبرنگار ) لاہور سمیت ملک بھر میں ایپکا کی کال پر مکمل ہڑتال دفاتر کی تالہ بندی جاری ، آج اور کل بھی ہڑتال جاری رہے گی، ہڑتالوں اور دفاتر کی تالہ بندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، تفصیلات کے مطابق ایپکا پاکستان کی کال پر گزشتہ روز ملک بھر میں سرکاری دفاتر میں مکمل تالہ بندی ہڑتال کی گئی جس کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی تمام چھوٹے بڑے اور اہم دفاتر بند رہے ڈی جی کچی آبادی ،ای ڈی او ہیلتھ آفس ، ڈی جی ہیلتھ آفس، ڈی جی نرسنگ آفس، محکمہ زراعت، سپیشل ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ بورڈ ،ایکسائز، ایجوکیشن ، علامہ اقبال میڈیکل کالج سمیت ضلع کے تمام بڑے اور اہم دفاتر میں کام بند رہا اور دفا تر کو تالے لگے رہے صدر ایپکا پاکستان محمد اسلم خان نے ہڑتال کو مزید 2دن جاری رکھنے کی کال جاری کر دی جس کی وجہ سے آج اور کل بھی ملک بھر میں ہڑتال رہے گی اس سلسلے میں علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر سرکاری ملازمین کی فالح و بہبود پر توجہ دے مرکزی قیادت کی کال پر لبیک کہتے ہیں اور مزید 2 ہڑتال جاری رکھیں گے اور اس سلسلے کو بڑھاتے ہوئے ہڑتالوں اور تالہ بندیوں کا ایسا لامتناہی سلسلہ شروع کریں گے کہ کاروبار حکومت جام ہو کر رہ جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب جھوٹی گڈ گورنس کا ڈھول پیٹ رہے ہیں انہوں نے راوی ٹاﺅن میں پولیو کی ٹیم پر ہونے والے حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کے ایم پی اے غزالی سلیم بٹ ملازمین کو دھمکیاں لگانے سے باز رہیںاور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ان کے اس فعل کا نوٹس لینا چاہئے

ایپکا ہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -