قطرے پلوانے کیلئے اصرار کرنے پر پولیو ٹیم سے تلخ کلامی ،شہری نے ایک رکن کو تھپڑ ماردیا

قطرے پلوانے کیلئے اصرار کرنے پر پولیو ٹیم سے تلخ کلامی ،شہری نے ایک رکن کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں پولیو کے قطرے زبردستی پلوانے سے انکار کرنے والے شخص کے ساتھ پولیس ٹیم کی تلخ کلامی ،بچوں کے والد کے تھپڑ مارنے پر پولیو ٹیم کا واویلا،سٹی پولیس اورضلعی مشینری کی دوڑیں لگ گئیں۔تھپڑ مارنے والے شخص سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج ،تین گرفتار،پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق محکمہ صحت کے افسر محمد عثمان کی سربراہی میں گزشتہ روز ایک پولیس ٹیم راوی ٹاﺅن کے علاقہ میں پولیس کے قطرے پلانے گئی اور علاقہ کے بچوں کو قطرے پلا رہے تھے اتنے میں ٹیم کے ممبران محمد تحسین اور سید سبطیع نے گلی نمبر 2مکان نمبر 15 صدیق کالونی راوی ٹاﺅن میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے دستک دی۔اور مکان سے مکان سے وہاں کے رہائشی ملک محمد افضل باہر نکلے اور پولیو کے قطرے بچوں کو پلانے سے انکار کر دیا۔پولیو ورکرز کے اصرارکرنے پر بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی جس پر مکان سے محمد افضل کے بیٹے عمر ملک اور شہریار افضل بھی نکل آئے اس کے علاوہ ان کے اور ساتھی بھی نکل آئے انہوں نے دونوں پولیوورکرز کومکان سے چلے جانے کا کہا لیکن ان کے اصرار پر ملک محمد افضل نے محمد تحسین کو ایک تھپڑ مار دیا ۔پولیس ٹیم کے باقی ممبران بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے پولیس اورضلعی انتظامیہ کو کال کر لی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تینوں باپ بیٹوں کو حراست میں لے لیا اور محمد عثمان کی درخواست پر ان کے خلاف مقدمہ نمبر 549بجرم 186\506 درج کر لیا ہے۔ اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔دوسری جانب اہل علاقہ نے نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ اتنی سنگین نوعیت کا نہیں تھا پولیو اہلکار جان بوجھ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر اصرار کر رہے تھے مکان کے رہائشیوں کے انکار پر انہوں نے اصرارکیا اور تلخ کلامی کے دوران ایک تھپڑ پولیو اہلکار کو پڑ گیا۔
پولیو ٹیم

مزید :

صفحہ آخر -