طاہرالقادری (اجیکشن فریکشن ) بیماری میں مبتلا،ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

طاہرالقادری (اجیکشن فریکشن ) بیماری میں مبتلا،ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے گزشتہ روز انکی رہائش گاہ پر طبی معائنہ کیا اور مزید 72 گھنٹے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا اور ڈاکٹرز کی طرف سے انہیں ہسپتال منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیا گیا تاہم انہوں نے یہ کہہ کر گھر میں علاج کو ترجیح دی کہ ہسپتال منتقل ہونے سے ان کے دنیا بھر میں موجود کارکنان میں بے چینی پھیلے گی اور ہسپتال میں آمدروفت بڑھ جانے سے ہسپتال کے معمولات اور مریض متاثر ہونگے، سربراہ عوامی تحریک کا 5ڈاکٹرز علاج کر رہے ہیں جن میں تین مقامی اور دو کا تعلق بیرون ملک سے ہے، ان کے معالج ڈاکٹر زبیر کا کہنا تھا کہ 1982 ء میں بھی ڈاکٹر طاہر القادری اس مرض میں مبتلا ہوئے تو انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں 2سال لگے تھے،ڈاکٹرز کے مطابق سربراہ عوامی تحریک EJECTION FRACTION کے مرض میں مبتلا ہیں اس مرض میں ہارٹ ٹھیک طرح سے خون پمپ نہیں کرتا ، ہارٹ بیٹ شدید متاثر ہے جس کی وجہ سے وہ دل پر دباؤ محسوس کر رہے ہیں، ان کا بلڈپریشر بھی بہت بڑھا ہوا ہے اور انہیں بولنے میں دقت کا سامنا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا سیل کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی علالت کے باعث 5دسمبر سرگودھا کے جلسہ کو ملتوی کر دیا گیا ہے، نئی تاریخ کا اعلان ان کی مکمل صحت یابی کے بعد کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ اول -