عمران کی ڈاکٹرز ،ملازمین ، سول سوسائٹی کو 30نومبرکو جلسے میں شرکت کی دعوت

عمران کی ڈاکٹرز ،ملازمین ، سول سوسائٹی کو 30نومبرکو جلسے میں شرکت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال)پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹروں ،سرکاری ملازمین ،غیر سرکاری تنظیموں او سول سوسائٹی کی نمائندہ جماعتوں کو 30نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شمولیت پر آمادہ کرنے کے لئے باقاعدہ تحریک شروع کردی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر ان ایسوسی ایشنز کے قائدین کو قائل کیا جارہا ہے گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے لاہور میں مصروف دن گزارا ۔ان سے سول سوسائٹی ،مختلف سرکاری ،غیر سرکاری تنظیموں کے علاقوہ تاجر اور صنعتکاروں کی مختلف تنظیموں کے قائدین نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لئے 30نومبر کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے ڈاکٹروں ،نرسوں ،پیرا میڈیکل ،ایپکا،کے علاوہ دیگر سرکاری محکموں کی تنظیموں کے قائد ین سے ٹیلی فونک رابطے بھی کئے ۔اور انہیں 30نومبر کوہ جلسہ میں شرکت کرنے دی دعوت ذی۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں دی ہیں جو مختلف تنظیموں اور چھوٹی بڑی اور علاقائی جماعتوں کے قائدین سے رابطے کرکے 30نومبر کو اسلام آباد لانے میں کردار ادا کریں گی۔

مزید :

صفحہ اول -