صوبائی محکموں کے سینکڑوں افسروں کی ترقی کا معاملہ لٹک گیا

صوبائی محکموں کے سینکڑوں افسروں کی ترقی کا معاملہ لٹک گیا

  

          لاہور(شہباز اکمل جندران/انوسٹی گیشن سیل) محکمہ اینٹی کرپشن دیگر صوبائی محکموں کے سینکڑوں چھوٹے بڑے افسروں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔سی اینڈڈبلیو کے ایک سو سے زائد انجنئیروں کی ترقی لٹک گئی۔کسی بھی شہری کی طرف سے دی جانے والے درخواست پر انکوائری شروع کردی جاتی ہے۔ جو بعض اوقات کئی برسوں تک زیر التوا رہتی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن صوبائی سطح پر سرکاری ملازمین کے خلاف رشوت ستانی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے جیسی شکایات نمٹاتا ہے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن میں زیر التوا انکوائریاں پنجاب بھر کے صوبائی محکموں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ملازمین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ایک سو سے زائد انجنئیروں کی ترقی لٹک گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 3دسمبر 2014کو سی اینڈڈبلیو کے ایس ڈی اوز کو ایکسئین کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے ڈی پی سی کا اجلاس ہورہا ہے۔ لیکن اس سلسلے میں اینٹی کرپشن نے سی اینڈڈبلیو کو37ایس ڈی اوز کی ایک فہرست ارسال کی ہے۔ جو کہ مختلف شہروں میں تعیناتی کے دوران انکوائریوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ایسے انجنئیروں کو نہ توچارج شیٹ کیاگیا ہے۔ نہ ہی ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ اور نہ ہی ان کے خلاف جوڈیشل ایکشن شروع کیا گیا ہے۔ایسے انجنئیروں میں آفیشیٹنگ ایکسئین محمد خالد عثمانی ڈی او روڈز میانوالی کے خلاف وہاڑی کی انکوائری ، ایس ڈی او ذیشان بٹ کے خلاف جھنگ کی انکوائری، آفیشیٹنگ ایکسئین ساجد تنویر ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈڈی کے خلاف ہیڈ کوآرٹر میں زیر التوا انکوائری، آفیشیٹنگ ایکسئین محمد ریاض ھائی ویز ڈویژن جہلم کے خلاف بہاولپور کی تین شکایات، ایس ڈی اور نارروال رضوان کریم کے خلاف میانوالی کی انکوائری ، آفیشیٹنگ ایکسئین سہیل اکرم ھائی ویز ڈویژن جھنگ کے خلاف فیصل آباد کی انکوائری،ڈی ڈی او روڈز لیاقت پور منظوراحمد کے خلاف بہاولپور اور لودھراں کی تین انکوائریاں، ڈی ڈی او بلڈنگز بھکر مبشر علی باجوہ کے خلاف میانوالی کی انکوائری، آفیشیٹنگ ایکسئین ڈی او بلڈنگز بھکر خالد محی الدین کے خلاف بھکر کی انکوائری ، آفیشیٹنگ ایکسئین، ڈی او بلڈنگز بہاولنگر غلام رسول کے خلاف بہاولپور میں دو انکوائریاں اور دوشکایات زیر التوا ہیں۔ آفیشیٹنگ ایکسئین، بلڈنگز ڈویژن جہلم مقبول احمد طاہر کے خلاف راولپنڈی کی انکوائری ، آفیشیٹنگ ایکسئین، ڈی او روڈز قصور راﺅ عبدالحمید خان کے خلاف وہاڑی میں زیر التوا تین انکوائریاں، آفیشیٹنگ ایکسئین، ڈی او بلڈنگز گجرات آصف علی میر کے خلاف اٹک میں زیر التوا انکوائری ، آفیشیٹنگ ایکسئین ، ڈی او روڈز فیصل آباد کے خلاف راولپنڈی اور فیصل آباد کی دو انکوائریاں، آفیشیٹنگ ایکسئین،بلڈنگز ڈویژن فیصل آباد طاہر محمود انجم کے خلاف جھنگ اور فیصل آباد کی تین انکوائریاں، آفیشیٹنگ ایکسئین، ڈی او بلڈنگز خانیوال سعید اللہ ھاشمی کے خلاف ڈی جی خان کی انکوائری، آفیشیٹنگ ایکسئین، بلڈنگز ڈویژن بہاولپورانور عادل کے خلاف بہاولپور کی تین انکوائریاں، ایس ڈی اوھائی ویز حافظ آباد قیصر الیاس کے خلاف حافظ آباد میں زیر التوا انکوائری ، آفیشیٹنگ ایکسئین ، ڈی ڈی او محمد عبداللہ میکن کے خلاف لاہور میں زیر التوا انکوائری ، ڈی ڈی او روڈز خوشاب توسیف الرحمن کے خلاف راولپنڈی میں زیر التوا نکوائری ، روڈ کنسٹرکشن ڈویژن بہاولنگر کے ایس ڈی او منصورارشد کے خلاف بہاولپور کی شکایت ، ایس ڈی او بلڈنگز لودھراں محمد اسلم کے خلاف ملتان ، وہاڑی وغیرہ کی چھ انکوائریاں،ڈی ڈی او بلڈنگز ساہیوال عبدالزاق نسیم کے خلاف ساہیوال میں زیر التوا انکوائری، ایس ڈی او ھائی ویز فیصل آباد رضوان نذیر کے خلاف دو انکوائریاںاور ایس ڈی او بلڈنگز فیصل آباد قاسم افتخار کے خلاف فیصل آباد میں زیر التوا انکوائری شامل ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی او روڈز جھنڈ غلام علی ، میٹروبس راولپنڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نواز ،ڈی ڈی او بلڈنگز لاہور ڈویژن تھری محمد نواز ، ڈی ڈی او بلڈنگز مری شاہد بٹ ، آفیشیٹنگ ایکسئین،ڈی او روڈز فیصل آباد یونس علی ، ڈی ڈی او روڈز بھکر محمد مبشر علی باجوہ ،ڈی ڈی او روڈز لیہ محمد انور حیات،ایس ڈی او ھائی ویز ساہیوال محمد ارشاد شاد آفیشیٹنگ ایکسئین ذیشان بٹ، آفیشیٹنگ ایکسئینڈڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈڈی ساجد تنویر ، آفیشیٹنگ ایکسئین ڈی او بلڈنگز لاہور راﺅ خورشید عالم اور ایس ڈی او جی او آر ٹو لاہور نوازش علی شاہ کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات بھی درج ہیں۔

 اینٹی کرپشن انکوائریاں

مزید :

صفحہ آخر -