میر شکیل الرحمان کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

میر شکیل الرحمان کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کے لیے سپریم کورٹ میں ...
میر شکیل الرحمان کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میر شکیل الرحمان کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کے لیے سپر یم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں میر شکیل الرحمان سمیت تمام ملزموں کو انٹرپول کے ذریعے واطن واپس لانے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے ۔درخواست میں انہوں نے موقف اپنا یا ہے کہ میر شکیل الرحمان کے اخبار اورٹی وی چینلز کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں اوروفاق ،سیکٹر اطلاعات اور وزیراعظم کو فریق بنایا جائے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میر شکیل الرحمان ،شائشتہ لودھی ،وینا ملک اوراسد خٹک کو گلگت بلتستان کی عدالت نے 26,26سال قید اور 13لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد میر شکیل الرحمان گزشتہ روز بیرون ملک چلے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -